خلیج اردو آن لائن:
سعودی عرب کی وزارت برائے حج و عمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رمضان کے دوران عمرے کے لیے آنے والے زائرین کو صرف ایک بار عمرہ کرنے کے لیے پرمٹ جاری کیا جائے گا۔
سعودی گیزٹ کے مطابق وزارت کی جانب سے پیر کے روز کیے گئے اعلان میں بتایا گیا تھا کہ زائرین مسجد الحرام میں پانچ وقت کی نماز کے لیے بھی پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید برآں، وزارت کی اعتمرنا ایپ کے میں وضاحت کی گئی ہےکہ جن زائرین نے عمرے کا پرمٹ حاصل کر لیا ہے انہیں دوسری بار عمرے کے لیے تب تک پرمٹ جاری نہیں کیا جائے گا جب تک کہ پہلا پرمٹ ایکسپائر نہیں ہوجاتا۔
جبکہ مسجد الحرام میں نمازوں کی ادائیگی کے لیے پرمٹ ایک دن میں پانچ نمازوں کے لیے کار آمد ہوگا۔ اور پرمٹ ختم ہونے پر درخواست کندگان نئے پرمٹ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔
مزید برآں، عشاء کی نماز کے پرمٹ پر تراویح کی نماز ادا کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔
خیال رہے کہ شاہ سلمان نے پیر کے روز مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تراویح کی نماز کو 20 سے رکعاتوں سے کم کر کے 10 رکعاتیں کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
Source: Khaleej Times






