متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات سے بھارت جانے والے فلائٹ کی ہنگامی لینڈنگ

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی سے مینگلور جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ کی منگل کی صبح کوچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ۔

ہنگامی لینڈنگ خراب موسم کے باعث کی گئی۔

کوچن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ "دبئی سے مینگلور آنے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ کو مینگلور میں موسم خراب ہونے کی وجہ سے کوچن ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی”۔

مینگلور میں شدید بارش کی رپورٹس کے بعد حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے مسافروں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے فلائٹ کا رخ تبدیل کر کے کوچن ایئرپورٹ پر لینڈ کیا گیا۔

پرواز میں 118 مسافر سوار تھے۔ ایک ویڈیو میں مسافروں کے اہل خانہ کو مینگلور ایئر پورٹ پر اپنے پیاروں کا پریشانی میں انتظار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Source: Khaleej Time s

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button