خلیج اردو آن لائن:
مساج کے لیے ایک اپارٹمنٹ میں جانا ایک بھارتی باشندے کے لیے مہنگا پڑ گیا۔ ایک گینگ نے متاثرہ شخص کو اپنے جال میں پھنسا کر مساج کے لیے ایک اپارٹمنٹ میں بلایا اور وہاں اسے یرغمال بنا کر اسکے بینک اکاؤنٹ اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات لینے کے لیے تشدد کرنے لگے۔
تشدد سے بچنے کے لیے اس متاثر شخص نے عمارت کی چھوتی منزل سے چھلانگ لگادی۔ شارجہ پولیس نے اس واقعے کی تفتیش کے لیے اور مشتبہ افراد کی گرفتار کے لیے کاروائی شروع کر دی ہے۔
30 سالہ متاثرہ شخص کو گروہ نے مساج کے بہانے اپنے جال میں پھنسایا اور اس شارجہ کے النہدا کے علاقے میں ایک اپارٹمنٹ میں بلایا۔ متاثرہ شخص نے اپارٹمںٹ میں موجود افراد کا رابطہ نمبر سڑک پر تقسیم ہونے والے مساج کارڈز سے حاصل کیا تھا۔
جب وہ مساج کروانے کے لیے اپارٹمنٹ میں پہنچا تو تقریبا 6 افریقی مردو و خواتین نے اسے گھیر لیا اور اسکی برہنہ ویڈیو بھی بنائی۔ انہوں نے متاثرہ شخص پر اپنے بینک کارڈ کے پاسپورڈ بتانے کے لیے دباؤ ڈالا تاکہ وہ اس میں سے کیش نکلوا سکیں۔ لیکن جب اس شخص نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تو اس گینگ کے ممبران نے اس پر حملہ کر دیا اور اسکی برہنہ ویڈیو لیک کرنے کی بھی دھکمی دی۔
جس کے بعد متاثرہ شخص نے مبینہ طور پر تشدد سے بچنے کے لیے عمارت کی چھوتی منزل سے چھلانگ لگا دی۔ ایک عینی شاہد نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو کر دی۔
پولیس موقعے پر پہنچی تو متاثرہ شخص صرف اپنے زیر جامہ میں زمین پر پڑا ہوا تھا۔ اسے اسکے سر میں چوٹ لگنے خون بہ رہا تھا اور اسکی حالت خطرناک بتائی جاتی ہے۔ متاثرہ شخص اس وقت القاسمی ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔
Source: Gulf News







