پاکستانی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کا آئندہ ہفتے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ متوقع

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے، ان کے ہمراہ اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت بھی روانہ ہوگی۔ دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں ہونے والے فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو سے بھی خطاب کریں گے، جہاں دنیا بھر کے سرمایہ کار شریک ہوں گے۔ وزیراعظم کے ساتھ وفاقی وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد بھی دورے میں شامل ہوگا۔

دورے کے دوران توانائی، سرمایہ کاری اور دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں پر بات چیت کا امکان ہے جبکہ پاک سعودی تعلقات، اقتصادی شراکت داری اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button