خلیجی خبریںپاکستانی خبریں

پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف

خلیج اردو

سعودی عرب نے پاکستان سمیت چار ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے لازمی نسک فوڈ واؤچر متعارف کرا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے نظام کے تحت عمرہ زائرین کے لیے یومیہ تقریباً 20 سعودی ریال مالیت کا فوڈ واؤچر لازمی ہوگا، جس کی رقم براہِ راست مجموعی عمرہ ویزا فیس میں شامل کی جائے گی۔

نئی پالیسی کے بعد عمرہ پیکجز کی مجموعی لاگت میں اضافے کا امکان ہے جبکہ پاکستان سمیت مختلف ممالک کے ٹریول ایجنٹس نے نئے اخراجات کے مطابق اپنے عمرہ پیکجز اور نرخوں پر نظرثانی شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے حج 2027ء کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2027ء سے 2030ء تک حج رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج رجسٹریشن کے بعد اگلا مرحلہ جلد شروع ہونے والا ہے۔ حج 2027ء کے خواہشمند افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 16 نومبر 2027ء تک کارآمد پاسپورٹ تیار رکھیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے حج سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جعلی اشتہارات سے بھی عوام کو خبردار کیا ہے۔

وزارت کے مطابق عوام ایسے جعلی اشتہارات کو نظر انداز کریں اور ان میں ملوث عناصر کو رپورٹ کریں۔

وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ حج سے متعلق مستند معلومات کے لیے صرف وزارت مذہبی امور کی تصدیق شدہ ایپس اور سرکاری ذرائع استعمال کیے جائیں اور کسی قسم کے جھوٹے پراپیگنڈے پر یقین نہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button