پاکستانی خبریں

زچگی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنا صنفی امتیاز قرار، فوسپا کا نجی کمپنی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ

خلیج اردو
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی فوزیہ وقار نے زینب زہرہ اعوان کی درخواست پر بڑا فیصلہ سنا دیا۔ فوسپا کے فیصلے کے مطابق زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو ملازمت سے برطرف کرنا صنفی امتیاز کے مترادف ہے۔

فیصلے میں نجی کمپنی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جس میں سے 8 لاکھ روپے متاثرہ خاتون کو معاوضے کے طور پر ادا کرنے اور 2 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔ فوسپا نے برطرفی کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے زینب زہرہ کو ان کی ملازمت میں بحال کر دیا۔

وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے فیصلے میں کہا کہ ماں بننا کسی عورت کے کیریئر کے لیے رکاوٹ نہیں ہونا چاہیے۔ زچگی کے دوران نوکری کا تحفظ خواتین کا بنیادی حق ہے، جبکہ محفوظ زچگی ہر عورت کا بنیادی انسانی حق ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button