خلیجی خبریں

ترک امدادی عملہ 102 سال بعد پہلی بار غزہ میں داخل

خلیج اردو
سلطنت عثمانیہ کے خاتمے کے 102 سال بعد پہلی بار ترک امدادی عملہ غزہ میں داخل ہوا ہے۔ 80 رکنی ترک ڈیزاسٹر ریلیف ٹیم بھاری مشینری کے ساتھ ملبے کو ہٹانے اور اسرائیلی قیدیوں کی باقیات کی تلاش میں تعاون فراہم کرے گی۔

ابتدائی طور پر اسرائیل نے ترک شہریوں کے غزہ داخلے پر اعتراض کیا تھا، تاہم امریکی دباؤ کے بعد اسرائیل نے اجازت دے دی۔ اس کے علاوہ، اسرائیل نے پہلی بار جنگ بندی معاہدے میں ترکی کے ثالثی کردار کو بھی تسلیم کر لیا ہے۔

متعلقہ ممالک کے مطابق امریکہ، ترکی، قطر اور مصر جنگ بندی پر عملدرآمد کی نگرانی کریں گے، تاکہ خطے میں امن و استحکام قائم رہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button