
خلیج اردو
اوتاوا: کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت آئندہ بجٹ میں ایک جامع امیگریشن پلان متعارف کرائے گی جس میں عالمی ہنرمندوں کو کینیڈا لانے کے لیے "ٹیلنٹ اٹریکشن اسٹریٹجی” شامل ہوگی۔
بدھ کی شب اپنے براہِ راست خطاب میں مارک کارنی نے کہا کہ حکومت کا مقصد امیگریشن کی سطح کو ملک کی ضروریات اور استعداد کے مطابق بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں کینیڈا کے نئے امیگریشن پلان کے ساتھ ساتھ ہنرمندوں، سائنس دانوں اور انوویٹرز کے لیے تربیتی پروگرامز اور اپرنٹس شپ اسکیمیں بھی شامل ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ نیا منصوبہ نئی مہارتوں، تعلیم اور سائنسی استعداد کو فروغ دینے کے ساتھ کینیڈا کی معیشت کو عالمی سطح پر مزید مسابقتی بنانے میں مدد دے گا۔






