پاکستانی خبریں

مریم نواز کے خلاف نیب آفس پر حملے کا مقدمہ خارج، اے ٹی سی لاہور کا پولیس کی درخواست منظور کرنے کا فیصلہ

مریم نواز کے خلاف نیب آفس حملہ کیس خارج

خلیج اردو
لاہور: مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس پر حملے کے مقدمے کو انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے خارج کر دیا۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے دائر مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر عبدالجبار ڈوگر نے بھی عدالت سے مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق مریم نواز اور دیگر مسلم لیگ (ن) رہنماؤں کے خلاف نیب آفس پر پتھراؤ کے الزامات ثابت نہیں ہو سکے۔

یہ مقدمہ 2020 میں تھانہ چوہنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد اصغر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ، کیپٹن (ر) صفدر، بلال یاسین سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا تھا۔

الزام عائد کیا گیا تھا کہ مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر ملزمان نے پولیس پر پتھراؤ کیا تھا۔ مریم نواز کو اس وقت نیب نے رائیونڈ اراضی کیس میں طلب کر رکھا تھا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button