عالمی خبریں

طوفان کلمیگی سے فلپائن میں 66 افراد ہلاک خلیج اردو

منیلا: فلپائن میں آنے والے شدید طوفان "کلمیگی” نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 66 افراد ہلاک ہوگئے۔ بدھ کو فلپائن کے سول ڈیفنس آفس نے تصدیق کی کہ ملک کے کئی شہری علاقے بدترین سیلاب کی زد میں آئے۔

سول ڈیفنس کے نائب منتظم رافائیلیتو الیخاندرو نے مقامی ریڈیو سے گفتگو میں بتایا کہ "سب سے زیادہ نقصان شہری علاقوں میں ہوا جہاں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔” ان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے 49 افراد سب سے زیادہ متاثرہ صوبے سیبو سے تعلق رکھتے ہیں۔

حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ شہری گھروں اور کاروباری مراکز میں سیلابی پانی کے بعد ملبہ ہٹانے اور نقصانات کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button