
خلیج اردو
امریکی ریاست کینٹکی میں لوئی ول ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والا کارگو طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ سمیت 7 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق کارگو طیارے میں 2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا، جس کے باعث طیارہ گرنے کے فوراً بعد آگ بھڑک اٹھی اور شعلوں نے اردگرد کی متعدد عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ میئر لوئی ول نے تصدیق کی کہ حادثے کے بعد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے، جب کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے شہری دفاع کے ادارے مسلسل کام کر رہے ہیں۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں ممکنہ فنی خرابی کے آثار پائے گئے ہیں۔







