پاکستانی خبریں

آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت فیلڈ مارشل کو صدر اور گورنرز کی طرح آئینی تحفظ حاصل ہوگا اور انہیں صرف مواخذے کے بعد ہی عہدے سے ہٹایا جا سکے گا۔

خلیج اردو
اسلام آباد: آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم کے تحت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ تحلیل کرنے اور اس کی جگہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ تخلیق کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق آرمی چیف کو چیف آف ڈیفنس فورسز کا اضافی عہدہ دیا جائے گا۔

ترمیمی تجاویز میں یہ بھی شامل ہے کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ تاحیات برقرار رہے گا اور فیلڈ مارشل کو قومی ہیرو کا درجہ دے کر تاحیات مراعات فراہم کی جائیں گی۔ مزید یہ کہ فیلڈ مارشل، مارشل آف ایئر فورس اور ایڈمیرل آف فلیٹ کے رینک، مراعات اور وردی بھی تاحیات رہیں گے۔

ترمیمی مسودے کے مطابق صدرِ مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرمی چیف کا تقرر کریں گے، جبکہ 27 نومبر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزیراعظم، آرمی چیف کی سفارش پر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہ کا تقرر کریں گے۔

آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت فیلڈ مارشل کو صدر اور گورنرز کی طرح آئینی تحفظ حاصل ہوگا اور انہیں صرف مواخذے کے بعد ہی عہدے سے ہٹایا جا سکے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button