پاکستانی خبریں

پنجاب میں دفعہ 144 کی توسیع، احتجاج اور عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار

خلیج اردو
لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید سات روز کی توسیع کر دی ہے۔ اس کے تحت احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور دیگر عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔

چار یا زائد افراد کا عوامی مقامات پر جمع ہونا مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ تاہم شادی کی تقریبات، جنازے اور تدفین اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button