
خلیج اردو
ابوظہبی میں خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری نے جنرل ویمنز یونین کا دورہ کیا جہاں خاتونِ اول نے ڈی جی جنرل ویمنز یونین نورہ خلیفہ السویدی سے ملاقات کی۔ خاتونِ اول کی اسٹریٹجک افیئرز و ڈیولپمنٹ کی چیئرپرسن غالیہ المنعی سے بھی ملاقات ہوئی۔ آصفہ بھٹو زرداری نے اماراتی خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے جنرل ویمنز یونین کی کاوشوں کو سراہا اور حکومتی و بین الاقوامی سطح پر خواتین کی شمولیت میں ہونے والی پیش رفت کی تعریف کی۔ خاتونِ اول نے جنرل ویمنز یونین کے پروڈکٹیو فیملیز ایمپلائمنٹ پروگرام کی تحسین کی اور شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی خواتین کی ترقی کے لئے وژنری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔





