
خلیج اردو
مراکش فٹ بال ٹیم کے کپتان اشرف حکیمی نے بہترین افریقی کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ اشرف حکیمی رواں سیزن میں فرانسیسی کلب پی ایس جی کی جانب سے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تین ٹرافیاں جیتنے والی ٹیم کا اہم حصہ رہے۔ حکیمی نے سیزن کے دوران 11 گول اسکور کیے، جس کے بعد ماہرین اور شائقینِ فٹ بال نے انہیں افریقہ کا بہترین کھلاڑی قرار دینے کو بالکل درست فیصلہ قرار دیا ہے۔




