
خلیج اردو:
وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد وزارتِ تجارت نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر او بحال کر دیا گیا ہے جبکہ قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد کا موجودہ فریم ورک برقرار رہے گا۔
واضح رہے کہ رواں سال مئی میں وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی عائد کی تھی، جسے اب ختم کردیا گیا ہے۔






