پاکستانی خبریں

پاکستان نے آئی ایم ایف کے سپلیمنٹری گرانٹس آڈٹ کے مطالبات مان لیے

خلیج اردو:
پاکستان نے گزشتہ دس سال کی سپلیمنٹری گرانٹس کے خصوصی آڈٹ کا آئی ایم ایف مطالبہ تسلیم کر لیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت نے سپلیمنٹری گرانٹس پر وفاقی حکومت کے اختیارات محدود کرنے کی شرط بھی مان لی ہے۔

آئی ایم ایف کا تکنیکی مشن 11 نومبر کو بجٹ پراسس سے متعلق اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ لینے پاکستان پہنچا تھا، جہاں بجٹ عمل کو زیادہ شفاف بنانے کے لیے ڈیجیٹل پبلک فنانس مینجمنٹ اسیسمنٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سپلیمنٹری گرانٹس کے میکنزم، شفافیت اور مؤثر نظام کیلئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان خصوصی آڈٹ کرے گا۔ اس کے علاوہ پبلک فنانس مینجمنٹ کے ڈیجیٹائزڈ ماسٹر پلان کی بھی نگرانی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button