
خلیج اردو
اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کو بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنانا چاہیے۔ پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال مزید تشویشناک ہو گئی ہے۔
پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکام نے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں اور تقریباً 2800 کشمیریوں کو گرفتار کیا، جن میں صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن بھی شامل ہیں۔ گرفتار افراد پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قوانین لاگو کیے گئے ہیں، جس کے تحت انہیں عدالتوں میں پیش کیے بغیر طویل عرصے تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ فوری اور شفاف اقدامات کے بغیر صورتحال کشمیری عوام کے لیے مزید مشکل ہو سکتی ہے۔







