متحدہ عرب امارات

صیہونی حکومت کا بھارت میں بنی میناشے یہودیوں کو اسرائیل منتقل کرنے کا منصوبہ

خلیج اردو
صیہونی حکومت نے بھارت میں آباد بنی میناشے قبیلے کے یہودیوں کو اسرائیل منتقل کرنے کا ایک منصوبہ منظور کر لیا ہے۔ ابتدائی طور پر اس منصوبے کے تحت قبیلے کے 1200 افراد کو منتقل کیا جائے گا جبکہ مجموعی طور پر تقریباً 6 ہزار افراد کو 2030 تک اسرائیل میں آباد کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مودی سرکار کے مظالم اور اقلیتوں کے ساتھ نا روا سلوک کے باعث بنی میناشے قبیلہ شدید متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں قبیلے کے لوگ اسرائیل میں سکونت کو ترجیح دے رہے ہیں۔ منصوبے کے تحت یہ قبیلہ اسرائیل میں آباد ہو کر وہاں اپنی کمیونٹی اور ثقافتی ورثے کو قائم رکھنے کی کوشش کرے گا، جبکہ بھارت میں جاری اقلیتوں کے خلاف رویے کو اس فیصلہ کا بنیادی سبب قرار دیا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button