
خلیج اردو
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات گالم گلوچ کی بجائے پرامن ماحول میں ہوئے اور پنجاب کے عوام نے خدمت، کارکردگی اور خوشحالی کو ووٹ دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضمنی انتخابات میں سب نے مسلم لیگ کو کارکردگی پر ووٹ دیا اور یہ عوام کا فیصلہ واضح پیغام ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز کی حکومت میں 90 سے زیادہ مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے اور لاہور اور ہری پور میں الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی کے امیدوار نہیں تھے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاست میں خدمت کا مقابلہ ہونا چاہیے اور خیبرپختونخوا کے لوگوں نے بھی اپنے شعور کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عوام ترقی اور کارکردگی کو ترجیح دیتے ہیں۔






