پاکستانی خبریں

ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

خلیج اردو
ٹی 20 ورلڈ کپ کے دلچسپ اور ہائی وولٹیج مقابلوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان بھارت نہیں جائے گا اور اپنے تمام میچز کولمبو میں ہی کھیلے گا۔ حتیٰ کہ سیمی فائنل یا فائنل میں کوالیفائی کرنے کی صورت میں بھی پاکستان کا وینیو تبدیل نہیں ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے تمام مقابلے مجموعی طور پر 8 مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے جبکہ پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے، جس سے عالمی ایونٹ کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔ یکم دسمبر سے مختلف ممالک میں ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کا سلسلہ شروع ہوگا، جو ایونٹ کو عالمی سطح پر نمایاں کرے گا۔ فائنل میچ 8 مارچ کو کھیلا جائے گا، جس کے لیے شائقین کرکٹ بھرپور جوش و خروش کا اظہار کر رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button