
خلیج اردو
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق بھارت ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلا گیا ہے، جبکہ پاکستان نے ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے پانچویں سے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
جنوبی افریقا کے ہاتھوں وائٹ واش نے بھارتی ٹیم کی پوزیشن کو شدید متاثر کیا، جس کے نتیجے میں پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان آگے بڑھ گیا ہے۔
تازہ صورتحال نے چیمپئن شپ کی دوڑ میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے جبکہ شائقین کرکٹ آئندہ میچوں کے نتائج پر مزید نظریں جمائے ہوئے ہیں۔





