متحدہ عرب امارات

قومی سلامتی ترجیح ہے، دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

خلیج اردو
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب میں واضح کیا کہ قومی سلامتی ریاست کی اولین ترجیح ہے اور پاک فوج وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ قومی وحدت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے جس کے ذریعے دشمن کے تمام عزائم ناکام بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خطہ اس وقت جیو پولیٹیکل مقابلے، سرحد پار دہشت گردی اور ہائبرڈ خطرات جیسے چیلنجز سے گزر رہا ہے۔ بیرونی حمایت یافتہ شدت پسندی اور اطلاعاتی جنگ کے باوجود مسلح افواج پوری ثابت قدمی کے ساتھ ملک کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے اور دنیا میں اپنا مقام ضرور حاصل کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان کے عزم نے ملک کے عالمی وقار میں اضافہ کیا ہے۔ دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مربوط قومی کاوشیں اور ادارہ جاتی ہم آہنگی ناگزیر ہیں۔ پاک فوج اس سلسلے میں ہر سطح پر تعاون جاری رکھے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا کو غیر قانونی سرگرمیوں، اسمگلنگ، منشیات اور منظم جرائم کے خلاف جاری کارروائیوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button