
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد آصف کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو خواتین جاں بحق ہوئیں۔ پولیس نے ملزم ابو ذر کو گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔
خلیج اردو: حادثہ ہفتے کے روز ایران ایونیو پر پیش آیا تھا۔ ٹیوٹا لینڈ کروزر گاڑی کا نمبر اے وائی ای 379 تھا۔ اس حادثے میں جان بحق ہونے والی خواتین کی شناخت ثمرین حسین اور تابندہ بتول کے ناموں سے ہوئی۔ یہ مقدمہ ثمرین کے بھائی عدنان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریمانڈ کے دوران تفتیش مکمل کریں تاکہ واقعے کی تمام تفصیلات سامنے آ سکیں۔






