پاکستانی خبریں

29 دن بعد بانی پی ٹی آئی سے بہن کی ملاقات، عظمیٰ خان نے قید تنہائی اور ملاقاتوں کی عدم اجازت پر تشویش کا اظہار کیا

خلیج اردو
29 دن بعد بانی پاکستان تحریک انصاف سے ان کی بہن عظمیٰ خان کی ملاقات کرائی گئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، لیکن چار ہفتوں سے کسی کو ان سے ملاقات کرنے نہیں دی گئی اور انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

عظمیٰ خان نے کہا کہ منگل کے روز خاندان کے چھ افراد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونی چاہیے تھی جبکہ جمعرات کو چھ پارٹی رہنماؤں کی ملاقات طے تھی، مگر عدالتی احکامات کے باوجود یہ ملاقاتیں نہیں کرائی گئیں۔ ان کے مطابق اگر آئندہ منگل کو اہلِ خانہ اور جمعرات کو پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کرائی گئی تو دونوں روز احتجاج کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button