
خلیج اردو
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف، بیرسٹر گوہر، نے کہا کہ اسلام کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہو سکتی اور وہ چاہتے ہیں کہ ایسی قانون سازی کی جائے کہ جیسے مسلمانوں کو پروٹیکشن حاصل ہے، ویسی ہی اقلیت کو بھی حقوق حاصل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لوگوں کو ان کے حقوق دینے کی بات ہو رہی ہے۔
علامہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت موجود ہے لیکن لوگوں کو ان کے حقوق نہیں دیے جا رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورے پاکستان میں اپوزیشن کے لیے سانس لینا بھی مشکل بنایا جا رہا ہے، بانی کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی اور اپوزیشن کو روکا جا رہا ہے۔






