پاکستانی خبریں

امریکی ایگزم بینک کی ریکوڈک منصوبے کے لیے سوا ارب ڈالر فنانسنگ کی منظوری

خلیج اردو
امریکی ایگزم بینک نے پاکستان میں ریکوڈک کے اہم معدنیات کے منصوبے کے لیے سوا ارب ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے، جبکہ یہ رقم آئندہ برسوں میں بڑھا کر دو ارب ڈالر تک کیے جانے کا امکان ہے۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ اس مالی معاونت کے تحت امریکہ اور پاکستان کی شراکت داری بلوچستان میں معاشی ترقی میں نمایاں اضافہ کرے گی۔

نیٹلی بیکر کے مطابق یہ بڑے منصوبے نہ صرف امریکی برآمد کنندگان کے لیے فائدہ مند ہوں گے بلکہ پاکستانی مقامی کمیونٹیز اور پارٹنرز کو بھی بھرپور فائدہ پہنچائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت دونوں ممالک میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے، جن میں امریکہ میں 6 ہزار اور بلوچستان میں ساڑھے 7 ہزار ملازمتیں شامل ہیں۔

https://twitter.com/usembislamabad/status/1998654886850773219

نیٹلی بیکر نے مزید کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اس نوعیت کی شراکت داریوں کو امریکی سفارت کاری کا بنیادی حصہ بنایا ہے، اور وہ اہم معدنیات کے شعبے میں امریکی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان مزید تعاون کی منتظر ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button