
خلیج اردو
اداکار رنویر سنگھ کی جاسوسی اور ایکشن سے بھرپور فلم دھُرندھر نے سال کے اختتام پر بھارتی باکس آفس میں غیر معمولی دھماکہ کر دیا ہے۔ صرف سات دن میں فلم نے بھارت میں 218 کروڑ روپے (2.18 ارب روپے) اور مجموعی طور پر دنیا بھر میں 313.75 کروڑ روپے کما کر 2025 کی بڑی کامیابیوں میں جگہ بنا لی ہے۔
فلم نے پہلے ہی ہفتے میں لوکہ: چیپٹر 1 – چندرا کی مجموعی کمائی کو پیچھے چھوڑ دیا، جبکہ سکندر، ستارے زمین پر اور ریڈ 2 جیسی فلموں کو بھی پار کر چکی ہے۔ فلم اب ہریتھیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی وار 2 کے 3.64 ارب روپے کے ہدف کے قریب بڑھ رہی ہے۔
پہلے ہفتے کے روزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق جیو اسٹوڈیوز نے تصدیق کی ہے کہ شائقین بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔ دھُرندھر کے پہلے ہفتے کی کمائی کچھ یوں رہی:
دن 1: 28.60 کروڑ
دن 2: 33.10 کروڑ
دن 3: 44.80 کروڑ
دن 4: 24.30 کروڑ
دن 5: 28.60 کروڑ
دن 6: 29.30 کروڑ
دن 7: 29.40 کروڑ
مجموعی ہفتہ وار کمائی: 218 کروڑ روپے (بھارت میں)
فلم کی بیرونِ ملک کمائی 65 کروڑ روپے رہی، جس کے بعد مجموعی عالمی کمائی 313.75 کروڑ روپے بنتی ہے۔
ادتیہ دھار کی ہدایت کاری، تحریر اور پروڈکشن میں بننے والی دھُرندھر اداکاری کے لحاظ سے بھی بھرپور ہے، جس میں رنویر سنگھ، آکشیے کھنہ، آر مادھون، ارجن رامپال، سنجے دت، سارا ارجن اور راکیش بیدی شامل ہیں۔ فلم سیاسی تناؤ اور ایکشن سے جڑی ایک سنسنی خیز کہانی بیان کرتی ہے جس نے شائقین کو بے حد متاثر کیا ہے۔
دھُرندھر 2 کی ریلیز 19 مارچ 2026 کے لیے لاک کر دی گئی ہے، تاہم پہلی فلم تا حال متحدہ عرب امارات میں ریلیز نہیں کی گئی۔







