
خلیج اردو
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری سے متعلق کیس میں محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس کے تحت انہیں جج کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار میاں داؤد کی درخواست منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری جج بننے کے اہل نہیں تھے، اس لیے وہ اس عہدے پر فائز رہنے کے مجاز نہیں۔
فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے واضح کیا کہ طارق محمود جہانگیری کو جج کے عہدے کے لیے نااہل قرار دیا جاتا ہے اور ان کی تقرری قانونی تقاضوں پر پورا نہیں اترتی تھی، جس بنیاد پر عدالت نے انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا۔





