کراچی(خلیج اردو ویب ڈیسک) کراچی حملے سے متعلق وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب کا بڑا بیان سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے سے متعلق اپنے بیان میں اس حملے کی بھرپور مذمت کی اور شہید پولیس اہلکار و سیکورٹی گارڈز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور سیکورٹی گارڈ قابلِ تعریف ہیں جن کی بروقت کاروائی کی وجہ سے بہت بڑے نقصان سے بچاؤ ہوا۔
وزیراعظم عمران خان نے دھشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کو اپنے منتقی انجام تک پہنچانے کا عزم دہرایا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاست اور ادارے ان دھشتگردوں کے عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔حکومت اس حملے میں شہید ہونے والے تمام افراد کے لواحقین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔






