متحدہ عرب امارات

ابوظہبی داخل ہونے کے لیے 12 سال سے کم عمر بچوں کو کرونا ٹیسٹ کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا

(خلیج اردو ویب ڈیسک) ایک عرب اخبار کی رپورٹ کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں کو ابو ظہبی میں داخل ہونے کے لیے کرونا ٹیسٹ کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وفاقی وزارت برائے قدرتی آفات و ایمرجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے عرب اخبار ال اتحاد اور امارات الیوم کا کہنا ہے کہ باقی تمام افراد کے لیے کرونا کا منفی تصدیق شدہ تشخیصی ٹیسٹ لازمی ہوگا۔

جیسا کے پہلے بھی بتایا گیا تھا کہ امارات کے مقامی لوگوں اور شہریوں کو ابو ظہبی میں داخل ہونے کے لیے کرونا کا منفی تصدیق شدہ ٹیسٹ لازمی دکھانا ہوگا ۔یہ نتائج AL HOSN ایپ کے ذریعے دکھایا جاسکتا ہے یا اس کے علاوہ تصدیق شدہ طبعی مراکز۔یہ بھی یاد رہے کہ اس کرونا ٹیسٹ کی معیاد 48 گھنٹوں سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔اس سے پہلے عوام کو نقل و حرکت کے لیے اجازت نامہ درکار ہوتا تھا جو اب حتم کر دیا گیا ہے۔

 

Source : khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button