پاکستانی خبریں

پی۔آئ۔اے پر 6 مہینے پابندی لگادی گئ۔

پی۔آئ۔اے کے یورپی فضائی آپریشن پر پابندی لگا دی گئ۔

(خلیج اردو ویب ڈیسک)پی۔آئ۔اے کو بہت بڑا دھچکا۔پی۔آئ۔اے کی یورپی یونین میں فضائی آپریشن پر 6 مہینے کے لیے پابندی لگا دی گئ ۔پابندی کا یہ اطلاق یکم جولائ سے ہوگا۔

یہ فیصلہ ان اطلاعات کے آنے کے بعد کیا گیا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ پی۔آئ۔اے کے اکثریتی پائلٹ حضرات کے لائسنس جعلی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بروز منگل پی۔آئ۔اے نے اعلان کیا کہ یورپی یونین کی فضائ سفر کے نگران ادارے (EASA) نے پی۔آئ۔اے کا یورپی فضائ آپریشن 6 مہینے کے لیے معطل کردیا ہے۔

پی۔آئ۔اے کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں یہ کہاگیا ہے کہ "یکم جولائ سے 6 مہینوں کے لیے پی۔آئ۔اے کا یورپی فضائ آپریشن ملتوی ہوجائے گا۔وہ تمام حضرات جنہوں نے پیشگی بکنگ کروا رکھی ہے وہ اپنے واجبات پی۔آئ۔اے دفاتر سے وصول کر سکتے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ ہم بہت جلد اس صورتحال کا مقابلہ کرسکیں گے اور ساری صورتحال کو قابو میں لے آئیں گے”.

تاہم پی۔آئ۔اے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق رکھتی ہے ۔پابندی کا اطلاق 1 جولائی دن 12 بجے سے ہوگا۔

پی۔آئ۔اے کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی۔آئ۔اے کو امید ہے کہ حکومتی اقدامات کی روشنی میں ہم جلد اس مشکل صورتحال سے باہر نکل آئیں گے۔

یاد رہے کہ چند ہفتے پہلے پاکستان کی قومی فضائی کمپنی کا ایک جہاز کراچی میں رن وے کے قریب ہی گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں عملے اور مسافروں سمیت تقریباً سو کے قریب افراد مارے گئے تھے۔ابتدائ تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ جہاز پائلٹ کی غلطی کا نتیجہ تھا۔مزکورہ پائلٹ کا لائسنس بھی مشکوک نکلا دوران لینڈنگ پائلٹ کا زیادہ تر دھیان لینڈنگ کے بجائے معاون پائلٹ سے کرونا سے متعلق بحث پر تھی ۔پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کی ہدایات کا بھی نظر انداز کیا تھا اور غلط انداز میں لینڈنگ کی کوشش کی

مزید تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئ تھی کہ پی۔آئ۔اے کے تقریباً ایک چوتھائی پائلٹس کے لائسنس یا تو جعلی ہیں یا پھر مشکوک ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button