
خلیج اردو
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو 104 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ سلمان علی آغا نے 38 رنز بنائے اور شاداب خان 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نمیبیا کی جانب سے جیک بریسل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تاہم ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
سپر 8 مرحلے میں پاکستان اپنا پہلا میچ 21 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان کے گروپ میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا شامل ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں بھارت، زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
پاکستان اپنا دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا جبکہ تیسرا میچ سری لنکا کے خلاف ہوگا۔ اپنے گروپ میں پہلی دو پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، جس سے آئندہ مرحلہ مزید سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔






