عالمی خبریں

بھارت کو دھچکہ، بل گیٹس نے اے آئی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا

خلیج اردو
بھارت کو اس وقت بڑا دھچکہ لگا جب بل گیٹس نے ایپسٹین فائلز میں نام آنے کے باعث نئی دہلی میں منعقدہ اے آئی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا۔

بل گیٹس کانفرنس کے مرکزی مہمانوں میں شامل تھے اور انہیں اس موقع پر اہم خطاب بھی کرنا تھا، تاہم ان کی عدم شرکت کے باعث کانفرنس کی کامیابی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس کانفرنس کے ذریعے بھارت کو تقریباً 200 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع تھی، تاہم اس پیش رفت کے بعد یہ ہدف غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گیا ہے۔

اس سے قبل چینی ساختہ روبوٹک ڈاگ کو اپنی یونیورسٹی کی تخلیق قرار دینے پر بھی بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

نئی دہلی میں منعقدہ سمٹ کے دوران بدانتظامی، سست رفتار انٹرنیٹ اور بعض سٹالز سے اشیاء کی چوری جیسے واقعات نے بھی انتظامات پر مزید سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔

یہ صورتحال کانفرنس کی ساکھ اور ممکنہ سرمایہ کاری کے اہداف پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button