Uncategorized

سپریم کورٹ میں چھوٹو گینگ کیس، سماعت 7 اپریل تک ملتوی

خلیج اردو
سپریم کورٹ نے جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کے سربراہ سمیت دیگر ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل عمران سے ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس ملک شہزاد نے کہا کہ "آپ منگل کی تاریخ مانگ رہے ہیں، استخارہ تو نہیں کرکے آئے؟” وکیل عمران نے جواب دیا کہ "یہ بابرکت مہینہ ہے، اسی مہینے پاکستان نے ورلڈ کپ جیتا تھا۔”

جسٹس ملک شہزاد نے کہا کہ "کچھ لوگوں کو اس ورلڈ کپ کا ذکر ناگوار گزرتا ہے۔”

عدالت نے کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button