
خلیج اردو
اسلام آباد میں تمام تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے لیے یکساں قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت مدارس کو بھی قومی تعلیمی دھارے میں شامل کرنے کے لیے مشترکہ فریم ورک تیار کیا جائے گا۔
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نصاب میں علامہ اقبال کی تعلیمات شامل کی جائیں اور جامعات میں اقبال چیئرز قائم کی جائیں۔
اجلاس میں یونیورسٹیوں میں لسانی یا صوبائی بنیادوں پر ہاسٹلز کی الاٹمنٹس بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ مزید براں، 20 پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لیے حکمت عملی وضع کرنے اور صوبوں کو پانچ سالہ پلان دو ماہ میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔
احسن اقبال نے کہا کہ "پرائیویٹ سکولز اور سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے یکساں قانون ہونا چاہیے، اور اڑان پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں مدارس کو بھی شامل کیا جائے گا۔






