
خلیج اردو
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شہر کراچی کو صاف، سرسبز اور ماحولیاتی طور پر مستحکم بنانے کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
ان کے بقول، سالڈ ویسٹ ایمرجنسی پروجیکٹ کا مقصد کراچی کے صفائی کے نظام کو جدید بنانا ہے۔ یہ منصوبہ سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کا مشترکہ منصوبہ ہے اور اس کا بنیادی مقصد کراچی کے کاربن فٹ پرنٹ میں کمی لانا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ماحولیاتی اصولوں پر سختی سے عمل درآمد اور منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
اجلاس میں خصوصی افراد کے لیے اے آئی جاب پورٹل اور شکایتی نظام کی بھی منظوری دی گئی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ "ڈِس ایبلٹیز ایکٹ 2018 خصوصی افراد کے حقوق کے لیے ایک جامع قانونی فریم ورک مہیا کرتا ہے۔






