سپورٹس

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ہاکی ٹیم کے معاملات سلجھانے کی ہدایت

خلیج اردو
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی ہاکی ٹیم کے معاملات کو سلجھانے کے لیے مصر میں پہنچ کر کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے ورلڈکپ کوالیفائر میں ہاکی کھلاڑیوں کے لیے ٹکٹس اور ہوٹل میں رہائش کے انتظامات کا حکم دیا۔

چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے ملاقات میں کہا:

"میں ہاکی فیڈریشن کا صدر نہیں بن رہا، لیکن ہاکی کے کھلاڑیوں کی معاونت کروں گا اور ہر طرح سے ان کا خیال رکھا جائے گا۔ ہاکی کے معاملات کو سلجھانے کے لیے پورا تعاون کیا جائے گا۔”

ہاکی پلیئرز نے پرو ہاکی لیگ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات سے بھی آگاہ کیا، جس پر محسن نقوی نے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہاکی پلیئرز کے تربیتی کیمپ کے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں اور زخمی کھلاڑیوں کا علاج معالجہ فوری طور پر پی سی بی کی زیر نگرانی کروایا جائے۔

یہ اقدام ہاکی کھلاڑیوں کے حقوق اور سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button