خلیج اردو
ایران نے جارحیت کے جواب میں اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ کیا۔ ایرانی حکام کے مطابق انیسویں لہر میں خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں، اسرائیلی علاقوں اور بن گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ تل ابیب سمیت کئی شہروں میں سائرن بج اٹھے جس کے بعد خوفزدہ اسرائیلی شہری پناہ گاہوں میں منتقل ہو گئے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے بیشتر میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے اور فضائی دفاعی نظام نے بڑے نقصان کو روک دیا۔ دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر رجیم چینج کی کوشش کی گئی تو اسرائیل کے جوہری مرکز دیمونا کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تہران کے پاس ایسے اہداف کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے اور اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا دائرہ کار وسیع ہو سکتا ہے، ایران اپنی خودمختاری اور نظام کے تحفظ کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔







