Uncategorized

امریکا اور اسرائیل کے ایران میں طبی مراکز پر حملے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہسپتالوں اور ایمرجنسی مراکز سمیت صحت کے ڈھانچے کو شدید نقصان

خلیج اردو
عالمی ادارہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ ایران میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بناتے ہوئے کم از کم 13 حملے کیے گئے ہیں جن میں ہسپتال، ایمرجنسی سروسز اور دیگر طبی مراکز شامل ہیں۔

ادارے کے اعلامیے کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں چار طبی کارکن جاں بحق جبکہ پچیس زخمی ہوئے ہیں اور متعدد ہسپتالوں اور صحت کے مراکز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کے دوران گیارہ ہسپتالوں، سات ایمرجنسی مراکز، نو ایمبولینسوں اور چار دیگر طبی سہولیات کو نقصان پہنچا۔

وزارت کے مطابق ان حملوں سے نہ صرف طبی عملے کی جانیں ضائع ہوئیں بلکہ مریضوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ مبصرین کے مطابق صحت کے مراکز کو نشانہ بنائے جانے کے الزامات خطے میں جاری جنگی صورتحال کو مزید سنگین بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button