متحدہ عرب امارات

امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ میزائل حملے، ایران کے شہر پراند میں دو سکول نشانہ، عمارتوں کو شدید نقصان، جانی نقصان کی فوری تصدیق نہیں

خلیج اردو
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے ایک بار پھر ایران میں سکولوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تہران کے قریب واقع شہر پراند میں دو سکولوں پر میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

ابتدائی اطلاعات میں کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم مقامی حکام کا کہنا ہے کہ امدادی اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔

مقامی حکام نے بتایا کہ “حملے کے بعد سکولوں کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور صورتحال کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے۔”

اس سے قبل بھی ایران کے جنوبی شہر میناب میں لڑکیوں کے ایک سکول کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس میں تقریباً ایک سو اسی افراد شہید ہوئے تھے جن میں زیادہ تر کمسن طالبات شامل تھیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق تعلیمی اداروں پر حملوں کے واقعات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جنگی خطرات کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button