
خلیج اردو
ایران پر جاری حملوں کے تناظر میں امریکا میں بعض رہنماؤں کے بیانات نے تنازع کو مذہبی رنگ دینے کی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
امریکی ایوانِ نمائندگان کے سپیکر Mike Johnson نے ایک بیان میں اسلام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “ان کا منحرف مذہب ہمیں بڑا شیطان سمجھتا ہے۔”
ادھر امریکی صدر کے ایک مشیر کی جانب سے بھی سخت بیان سامنے آیا جس میں اس تنازع کو مذہبی جنگ قرار دیا گیا۔
مشیر نے کہا کہ “یہ ایک مذہبی جنگ ہے اور آخر میں دیکھنا ہوگا کہ کون جیتتا ہے۔”
سیاسی مبصرین کے مطابق ایسے بیانات خطے میں جاری کشیدگی کو مزید بھڑکا سکتے ہیں اور تنازع کو سیاسی و عسکری دائرے سے نکال کر مذہبی رنگ دینے کا خطرہ پیدا کر سکتے ہیں۔






