
خلیج اردو
جنگ شروع ہونے کے بعد بیرونِ ملک مقیم بڑی تعداد میں امریکی شہری وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اب تک تقریباً بیس ہزار امریکی شہری امریکا واپس پہنچ چکے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ان میں سے قریباً دس ہزار افراد کو براہِ راست امریکی وزارتِ خارجہ کی قائم کردہ ٹاسک فورس نے مدد فراہم کی۔
دیگر امریکی شہری اپنی ذاتی کوششوں یا مختلف سفارتی ذرائع کی مدد سے امریکا پہنچے۔
امریکی حکام کے مطابق حکومت نے موجودہ صورتحال میں اپنے شہریوں کی حفاظت اور محفوظ واپسی کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بڑی تعداد میں شہریوں کی واپسی خطے میں جاری جنگی کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کی شدت کو ظاہر کرتی ہے۔







