عالمی خبریں

وینزویلا اور ایران کے بعد کیوبا کا ذکر، وائٹ ہاؤس خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مارکو روبیو سے مکالمہ، نئی ممکنہ امریکی حکمتِ عملی پر قیاس آرائیاں

خلیج اردو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران کیوبا سے متعلق ایک اہم بیان دیا جس کے بعد نئی امریکی حکمتِ عملی پر بحث شروع ہو گئی ہے۔

خطاب کے دوران انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “آپ کا اگلا ہدف کیوبا ہوگا، وہ انتظار کر رہے ہیں، لیکن کہتے ہیں کہ پہلے اس معاملے کو ختم کر لیتے ہیں۔”

ٹرمپ نے مزید کہا کہ “ہم چاہیں تو یہ سب ایک ہی وقت میں کر سکتے ہیں، لیکن اس کے برے نتائج بھی سامنے آ سکتے ہیں۔”

سیاسی مبصرین کے مطابق اس بیان کو وینزویلا اور ایران کے بعد کیوبا کے حوالے سے ممکنہ امریکی پالیسی یا دباؤ کی حکمت عملی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات خطے میں سیاسی کشیدگی اور سفارتی تناؤ میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button