
خلیج اردو
پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ کے کوالیفائر میں 8 سال بعد اپنی واپسی کو یقینی بنایا۔ مصر میں کھیلے گئے سنسنی خیز سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو 4-3 سے شکست دی۔ محمد عماد، ابوبکر محمود، سفیان خان اور افراز نے ایک ایک گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
محمد عماد نے شاندار کھیل پیش کرنے پر بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا اور پاکستان کی شاندار واپسی کو نمایاں کیا۔




