
خلیج اردو
بحرین میں محرق ایئرپورٹ کے قریب واقع ایندھن کے ذخائر پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔
بحرینی حکام کے مطابق ایرانی افواج نے فیول ٹینکوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایندھن کے ذخائر میں آگ لگ گئی۔ واقعے کے بعد فائر بریگیڈ اور ہنگامی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں دھوئیں کے بادل دیکھے گئے جبکہ حکام نے شہریوں کو متاثرہ مقام سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ماہرین کے مطابق خلیجی خطے میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے علاقائی سلامتی اور عالمی توانائی سپلائی پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔






