
خلیج اردو
ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت حملوں کی 57 ویں لہر کا آغاز کر دیا، جس کا نام "یاسید الساجدین” رکھا گیا۔ کارروائی رمضان میں جنگ کے سب سے کم عمر شہید کی یاد میں منسوب کی گئی۔
ایرانی میزائل حملوں میں فلسطین کے زیرِ قبضہ علاقوں میں اہم اہداف نشانہ بنائے گئے اور اسرائیل میں شدید تباہی مچ گئی۔ متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، تل ابیب میں کئی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں، جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ بیت شمیش پر بھی میزائل داغے گئے۔ اسرائیل میں ہلاک ہونے والے فوجیوں اور شہریوں کی تعداد 15 بتائی گئی ہے۔
اسی دوران قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھی زور دار دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں، جہاں شہریوں نے دھماکوں کی آوازیں سنی۔





