
خلیج اردو
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ پاکستان کی پٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین کو بہتر بنانے کے لیے وزیرِ پٹرولیم مزید متحرک ہوں۔ اجلاس میں کفایت شعاری اور بچت کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور وزیراعظم کو اس پر عملدرآمد کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کے لیے تیار رہیں۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ ضروریات کے مطابق مناسب سطح پر موجود ہے۔





