
خلیج اردو
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت پاکستان آج ایک محفوظ ملک ہے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ ہماری افواج طالبان رجیم کے خلاف لڑ رہی ہیں جبکہ بعض ممالک بیک ڈور سے سازشیں کر رہے ہیں، جو کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
انہوں نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک سے پیپلز پارٹی کا دور نکال دیا جائے تو کھنڈر کے علاوہ کچھ نظر نہیں آئے گا۔






