پاکستانی خبریں

مریم نواز پنجاب کے عوام کی خدمت میں پیش پیش، رمضان میں اربوں روپے کی امداد لاکھوں شہریوں تک پہنچا دی گئی

خلیج اردو
پنجاب کی وزیراطلاعات اعظم بخاری نے کہا کہ مریم نواز ایک شفیق ماں کی طرح پنجاب کے لوگوں کی خدمت کر رہی ہیں اور رمضان کے دوران اربوں روپے کی امداد لاکھوں شہریوں کی دہلیز تک پہنچائی جا چکی ہے۔

اعظم بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز وعدے نہیں کرتیں بلکہ عملی اقدامات کرتی ہیں اور ان کے نتائج بھی واضح طور پر سامنے آتے ہیں۔ پنجاب میں جھوٹے وعدے اور سیاسی شعبدہ بازی کرنے والوں کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے حکومتیں سالوں بعد منصوبے مکمل کرتی تھیں، لیکن اب پنجاب میں ہر ماہ منصوبے مکمل ہو رہے ہیں۔ دو سال کے دوران مریم نواز نے 100 سے زائد منصوبے شروع کیے اور ریکارڈ قائم کیا۔

اعظم بخاری نے زور دیا کہ مریم نواز کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کرنے والوں کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button